سی پیک کیلئے مزید قرضے پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سی پیک کیلئے مزید قرضے پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وفاقی حکومت کو سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مزید قرضے پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست بیرسٹر ظفراللہ خاں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے تحت تمام معاہدے اور قرضے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حاصل کئے، چین بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے قرضہ دینے کے لئے اس ڈیم کے مالکانہ حقوق مانگ رہا ہے، اگر ڈیم کے مالکانہ حقوق دوسرے ملک کو دیئے گئے تو پاکستان کے مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

مزید : صفحہ آخر