ایم ڈی واسا کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،دو ہفتوں میں جواب طلب

ایم ڈی واسا کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،دو ہفتوں میں جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی واسا کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے محمد انور چوھدری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کوئنز روڈ کے علاقہ میں گنگا رام ہسپتال کی تمام تر غلاظت گٹروں میں بہائی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں گٹر ابل رہے ہیں اور علاقہ مکین شدید مشکلات سے دو چار ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ ہسپتال کی غلاظت گٹروں میں بہانے سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، انہوں نینشاندہی کیکہ عدالتی حکم پر گٹروں کی صفائی تو کر دی جاتی ہے لیکن اس کا مستقل حل نہیں کیا جا رہا ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ زون اور داتا زون کی انتظامیہ بھی اس سلسلے میں ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ،عدالتی حکم کی خلاف وزی کرنے پر ایم ڈی واسا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ایم ڈی واسا کو نوٹس

مزید : صفحہ آخر