ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شہباز رضوی نے تھیٹر مالک محمد نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گوجرانوالہ میں 5 تھیٹرز ہیں، جس میں لوگوں کی تفریح کے لئے مزاحیہ ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں، غیر اخلاقی مواد پیش کرنے کا الزام لگا کر تھیٹرز کو بند کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، عدالت ڈی سی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس معطل کر چکی ہے اور عدالت تھیٹرز میں کام کرنے کی اجازت دے چکی ہے ،عدالتی حکم کے باوجود محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، جس پر عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔
ہوم سیکرٹری ؍نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -