درختوں کا کٹاؤ روکنے اور شجرکاری کیلئے متفرق درخواست دائر

درختوں کا کٹاؤ روکنے اور شجرکاری کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)درختوں کے کٹاؤ کے خلاف اور شجرکاری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست عندلیب عباس نے شیراذ ذکاء ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درختوں کے کٹاؤ کے نتیجے میں سموگ عفریت کا روپ دھار چکی ہے، درجہ حرارت بڑھنے اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے،نئے درخت نہ لگنے سے لاہورکاقدرتی حسن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درختوں کا بے دریغ کٹاؤ روکنے اور شجرکاری کے احکامات صادر کئے جائیں۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر