ہائیکورٹ بار نے عدلیہ مخالف مہم روکنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

ہائیکورٹ بار نے عدلیہ مخالف مہم روکنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدلیہ مخالف مہم روکنے کے لئے بار کے موجودہ اور سابق صدور پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے،اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بارکے صدر ذوالفقار چودھری نے سابق صدور حامد خان ،شفقت محمود چوہان، میاں عبدالقدوس ،اصغر گل اوروکلاء راہنماؤں مقصود بٹر اورطاہر نصراللہ وڑائچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں بلکہ ہم قانون کی بالادستی کے لئے عدلیہ کے ساتھ ہیں،عدالتی فیصلوں کا تمسخر اڑانے والوں کی مذمت کرتے ہیں،وکلاء آزاد عدلیہ کے ساتھ ہیں۔وکلاء راہنماؤں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف بات کرنا آئین کے منافی ہے،ہم عدالتی فیصلوں کو کسی صورت بے توقیر نہیں ہونے دیں گے،چند وکلاء پاکستان بھر کے وکلاء کا موقف درست طریقے سے پیش نہیں کر رہے، کالے کوٹ والے عدلیہ کے سپاہی ہیں جو عدالتی فیصلوں کے خلاف کسی بات کوبرداشت نہیں کریں گے۔

کمیٹی قائم

مزید : صفحہ آخر