چار بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

چار بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 4بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا تو بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار رکردیا اورباپ سے لپٹ گئے،سکیورٹی اہلکاروں اوروکلاء نے بچے زبردستی ماں کے ساتھ بھجوا دیئے۔ جسٹس سید شہبازعلی رضوی نے سلامت پورہ کی رہائشی تسلیم بی بی کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزارخاتون کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس کا شوہر محمد جاوید نشہ کرتا ہے اوربیوی کو خرچہ بھی نہیں دیتا،خاتون کے خاوند نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا اورچار بچے بھی چھین لئے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے، بچوں کے باپ محمد جاوید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بیوی خود بچوں کو چھوڑ کر گئی ہے اور بچے باپ کے پاس ہی رہنا چاہتے ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 8 سالہ محمد جہانگیر 7 سالہ محمد شہباز 5 سالہ محمد قربان اور ایک سالہ محمد نظام کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ،عدالتی فیصلہ سنتے ہیں بچوں نے چیخ وپکارشروع کردی اورماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا، بچے باپ سے لپٹ کراحاطہ عدالت میں چیخ و پکارکرتے رہے،اس دوران میاں بیوی میں تلخ کلامی بھی ہوئی،عدالت کی سیکیورٹی اوروکلاء نے بچوں کو زبردستی ماں کے ساتھ بھجوادیا۔
بچے ماں کے حوالے

مزید :

صفحہ آخر -