توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی سوئی نادرن گیس8دسمبر کوطلب

توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی سوئی نادرن گیس8دسمبر کوطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود گیس کنکشن نہ لگانے پردائرتوہین عدالت کی درخواست پرایم ڈی سوئی نادرن گیس کو8دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے حمزہ سمیت دیگر کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ انہوں نے گیس کنکشن لگانے کے لئے اعلیٰ حکام کودرخواستیں دیں لیکن شنوائی نہ ہوئی جس پرانہوں نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے ایم ڈی سوئی گیس کو زیرالتواء درخواستوں پرفیصلہ کرنے کاحکم دیاتھا ، عدالتی حکم کے باجود ایم ڈی سوئی نادرن گیس نے زیرالتواء درخواستوں پرفیصلہ نہیں کیا ۔
طلبی

مزید :

صفحہ آخر -