بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد

بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد

راولپنڈی(آئی این پی) بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پراے ایس ایف نے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی،ملزم عمر گل کا تعلق صوابی سے ہے اور وہ نجی ائیر لائن سے سعودی عرب جارہاتھا، اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کردی۔پیر کو بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی،ملزم نجی ائیر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جارہا تھا، ملزم عمر گل کو اے ایس ایف نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی،آئس ہیروئن ایک خطرناک نشے کی قسم ہے،جو نوجوانوں کی دی جاتی ہے،ملزم کا تعلق صوابی سے بتایا جارہاہے۔

ہیروئن برآمد

مزید : صفحہ آخر