پاکستان اور قازقستان کے درمیان ثقافتی میدان میں طویل مدتی شراکت داری ضروری : مریم اورنگزیب

پاکستان اور قازقستان کے درمیان ثقافتی میدان میں طویل مدتی شراکت داری ضروری : ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے سے قازقستان کے اعلیٰ میڈیا وفد نے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ذرائع ابلاغ،معلومات ،ثقافت کے میدان میں وسیع بنیاد اور طویل المدتی شراکت داری کی ضرورت ہے ۔اس حوالے سے وزیر مملکت کی منتخب کتابوں کے ترجمے ،ڈراموں اور فلموں کے تبادلے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت اور لوگوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں،ثقافتی طائفوں اور ایک دوسرے کی یونیورسٹیوں کے طلباء کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا اثاثہ ہے،حکومت نوجوان نسل کو ترجیح دیتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو کاروباری قرضے ،منصوبہ بندی اور نوجوانوں کی تکنیکی مہارت کو بہتر بنانے کے پروگرام شامل ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفد نے پاکستان میں حکومت کی طرف سے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا،وفد نے معلومات اور نشریات کے تبادلے پر تعاون پر زور دیا۔وزیر مملکت نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مریم اورنگزیب

Back t

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...