صوبائی دارالحکومت میں گیس کی قلت کیخلاف شہریوں کا احتجاج

صوبائی دارالحکومت میں گیس کی قلت کیخلاف شہریوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) سردی کی شدت بڑھنے سے قبل ہی گیس کی کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے اور گیس کے ذخائر گیس کی ڈیمانڈ کے مقابلہ میں کم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی لاہور کی گنجان آبادیوں میں گیس کی شدید قلت رہی ہے اور مکینوں نے ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جبکہ اچھرہ کے علاقہ تکیہ لہری شاہ کے مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مکینوں نے اچھرہ چوک میں ٹریفک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ان کے علاقہ میں سردی کی آمد سے قبل ہی گیس کی شدید کمی واقع ہو گئی ہے اور کئی دنوں سے گیس نہ ملنے پر گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ گیس حکام کو بار بار شکایات کے باوجود کوئی بات سننے کو تیارنہ ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گیس حکام گیس دیں اور گیس کے بل لیں وگرنہ گیس کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث اچھرہ روڈ پر ٹریفک بلاک رہی اور شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس حوالے سے گیس کمپنی کے ڈپٹی چیف انجینئر خرم علی نے بتایا کہ گیس کی کمی کے حوالے سے شکایت پر ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے اور گیس کی کمی کی شکایت جلد دور کر دی جائے گی۔
گیس کی قلت

مزید :

صفحہ آخر -