پاکستان اور چین کا دفاعی و معاشی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا دفاعی و معاشی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اور چین کا دفاع، معیشت اور دیگر اہم نوعیت کے معاملات پر تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق پیر کے روز پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آٹھواں دور پیر کے روز دفتر خارجہ میں منعقد ہوا پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ چینی وفد کی نمائندگی مسٹر کونگ ہانگ یو نے کی اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مجموعی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی گئی اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق کیا گیا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ان کے چینی ہم منصب نے خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال جنوبی ایشیاء کے لیے نئی امریکی پالیسی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں پر جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔

پاک چین تعلقات

مزید : صفحہ آخر