شمالی کوریا پھردہشتگردوں کی معاون ریاست کی فہرست میں شامل

شمالی کوریا پھردہشتگردوں کی معاون ریاست کی فہرست میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دیدیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دیتے ہوئے اس فہرست میں شامل کردیا جس سے 9 سال قبل اسے ہٹایا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کابینہ کے اجلاس میں کہا اس فیصلے کے بعد شمالی کوریا پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کی جائیں ی جس کا اعلان منگل کو ہو گا۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی دہشت گرد عمل قر ا ر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دینے کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔واضح رہے شمالی کوریا کو2008میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں اس لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔
شمالی کوریا

مزید :

صفحہ آخر -