نیویارک : فیکٹری میں دھماکے، درجنوں زخمی

نیویارک : فیکٹری میں دھماکے، درجنوں زخمی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )نیویارک میں ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکوں کے بعد فیکٹری سے شعلوں اور دھویں کے بادل بلند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں موجود ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں ، جن کے بعد فیکٹری سے آگ کے شعلے ور دھویں کے بادل بلند ہو گئے ہیں ، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم آگ پر قابوپانے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریسکیو اہلکار وں نے 20سے زائد زخمی افراد کو نکال لیا ہے جبکہ کئی ورکرز تاحال فیکٹری میں موجود ہیں۔

نیویارک دھماکے

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...