تعلیمی ، صحت ،صاف پانی اور جنگلات ہماری ترجیحات ہیں : محمود الرشید

تعلیمی ، صحت ،صاف پانی اور جنگلات ہماری ترجیحات ہیں : محمود الرشید

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی نمائندہ کی ملاقات، ملکی سیاست بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں میاں محمودالرشید سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک افیئرز مس میگن نے ملاقات کی، ملاقات میں تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی، ملکی بالخصوص پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، کرپشن کے خاتمے اور ریاستی اداروں کی خود مختاری کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس میں بے شمار کامیابیاں ملیں، انکا کہنا تھا کہ تحریک کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا تعلیم، صحت، صاف پانی اور جنگلات تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے اقتدار میں آکر بنیادی انسانی حقوق اور خارجی امور کی بہتری کیلئے قابل عمل اقدامات اٹھائیں گے۔ ممکنہ انتخابی اتحاد پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کالعدم جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریگی، البتہ دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد پر غور کیا جا رہا ہے جس کو آئندہ دو ماہ تک حتمی شکل دی جائیگی۔

میاں محمودالرشید

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...