پاکستان میں با صلاحیت افراد کی کمی نہیں ، سرپرستی کا فقدان ہے : ڈاکٹر عبد القدیر

پاکستان میں با صلاحیت افراد کی کمی نہیں ، سرپرستی کا فقدان ہے : ڈاکٹر عبد ...
 پاکستان میں با صلاحیت افراد کی کمی نہیں ، سرپرستی کا فقدان ہے : ڈاکٹر عبد القدیر

کراچی (این این آئی)معروف سائنسدان، پاکستان کو ایٹمی طاقت سے سرفراز کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں البتہ حکومتی سرپرستی کا فقدان ہے۔ اگر انہیں اچھی سہولتیں، کام کرنے کی آزادی اور مناسب فنڈز فراہم کئے جائیں تو ہر شعبے میں پاکستانی خصوصا سائنسدان کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں۔ ہم نے ایسے وقت میں ایٹم بم بنایا جب بہت کم ممالک کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ اردو یونیورسٹی قومی زبان میں تعلیم دے کراس کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے، یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جامعہ اردو کے شعبہ کیمیا کے تمام اساتذہ پی ایچ ڈی ہیں اور یہاں تحقیقی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اردو کے شعبہ کیمیا کے تحت کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان کے تعاون سے" عالمی چیلنجز کا حل بذریعہ کیمیا" کے موضوع پر ہونے والی 20ویں قومی اور16ویں عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ بے حد رکاوٹوں اور مسائل کے باوجود سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سرپرستی میں 6سال کے اندر ملک کو ایٹمی طاقت بنادیا جبکہ آج بھی سوئی سے لے کر جہاز تک بیرون ملک سے درآمد ہوتا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان اور محسن انسانیت ہیں، انہوں نے جن اعلی اقدار پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی راہیں ہموار کی ہیں ان پر چل کر پاکستان ترقی کی منازل ضرور طے کرے گا۔پروگرام سے،صدر کیمیکل سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر جی اے میانا،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رضا شاہ، صدر شعبہ کیمیا پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود نے بھی خطاب کیا ، ڈاکٹر عروج ہارون نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، چیف آرگنائز ر ڈاکٹر عفت محمود، ڈاکٹر ساجد جہانگیر، رکن سینیٹ ڈاکٹر افتخار طاہری، ڈاکٹر کوثر یاسمین، اساتذہ، ملکی و غیر ملکی محققین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...