حمزہ شہباز کی سابق صدر مملکت رفیق تارڑ سے ملاقات ،عیادت کی

حمزہ شہباز کی سابق صدر مملکت رفیق تارڑ سے ملاقات ،عیادت کی

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ رفیق تارڑ خاندان کے بزرگ کی طرح ہیں ۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں حمزہ شہباز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے اپنے دور طالبعلمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو اپنے معیار تعلیم کی وجہ سے منفرد مقام حاصل ہے ۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتااور مسلم لیگ (ن) کی حکومت تعلیم کے فروغ پر فوکس کئے ہوئے ہے۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...