سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاپتہ شہریوں کو پولیس، سادہ لباس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے۔ لاپتہ شہریوں میں فیضان خان، انوار، معراج الدین، احسان، عرفان علی اور دیگر شامل ہیں۔ یہ شہری لیاقت آباد، عزیزآباد، شاہ فیصل، جوہرموڑ، کورنگی اور دیگر علاقوں سے لاپتہ ہوئے۔

سندھ ہائی کورٹ

مزید : صفحہ آخر