پانامہ لیکس میں شامل 436 لوگوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے : سراج الحق
لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی ہے اور اس نے پاکستان کے جغرافیہ کو بھی خطرے میں ڈال دیاہے ۔ حکومت کنٹینر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے مگر اس سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہورہے ہیں ۔ اربوں روپے خرچ کر کے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے عوام پر ٹیکس لگاتے اور ظالمانہ بل وصول کرتے ہیں اور پھر کھربوں کی کرپشن کر کے دولت کو بیرون ملک منتقل کر دیتے ہیں ۔ سپریم کورٹ سے استدعاہے کہ جس طرح نوازشریف کو سزا ہوئی ، اسی طرح پانامہ سکینڈل میں ملوث دیگر 436 لوگوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ۔ نیب نے اگر لٹیروں کو نہیں پکڑنا تو وہ کس مرض کی دوا ہے ۔ نیب کے پاس 150 سے زائد کرپشن کے میگاسکینڈلز ہیں ، ان کو کھولا جائے تاکہ بڑے مگر مچھوں کا بھی احتساب ہوسکے ۔ قیام پاکستان میں خواتین نے قائدانہ کردار ادا کیا ۔ جماعت اسلامی ملک میں خواتین کی شرکت کے حوالے سے سب سے بڑی جماعت ہے ہمارے شعبہ خواتین کی اس سال کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد خواتین نے ہمارے پروگرامات میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی پاسبان ہے ملک میں جاری معاشرتی ظلم و جبر کے خاتمہ کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا راجہ ظفر الحق مجرموں کو چھپانے کی بجائے اللہ کے لیے گواہی دیں اگر وزیر قانون ختم نبوت فارم سے حلف نامہ ختم کرنے کی سازش میں ملوث ہے تو اسے فارغ کیا جائے اور سزا دی جائے ،یہ اسلام آباد اور پنڈی میں بیٹھے لوگوں کا نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے ۔اسلام آباد اور پنڈی کے عوام کی پریشانیوں کی اصل ذمہ دار حکومت ہے جو وعدے کے باوجود 28 دن گزر نے کے بعد بھی ختم نبوت کے فارم سے حلف نامہ نکالنے کے مجرموں کو سامنے نہیں لائی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ’’ تعمیر پاکستان میں خواتین کا کردار ‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ناظمہ ڈاکٹر دردانہ صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ سیمینار میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو بھی حکومت میں آتاہے ، اس کے بینک بیلنس میں بے پناہ اضافہ ہوجاتاہے ۔ اندرون و بیرون ملک عالی شان بنگلے اور محل بنا لیتے ہیں ان سے کوئی نہیں پوچھتا کہ انہیں قارون کا خزانہ کہاں سے ملاہے ۔سراج الحق نے کہاکہ اسلام کے غلبہ کے لیے خواتین نے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کیں ۔ خواتین ہجرت کے سفر اور بدر ، حنین اور احد کے معرکوں میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں ۔ جماعت اسلامی ملک میں خواتین کی شرکت کے حوالے سے سب سے بڑی جماعت ہے ہمارے شعبہ خواتین کی اس سال کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد خواتین نے ہمارے پروگرامات میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی پاسبان ہے ملک میں جاری معاشرتی ظلم و جبر کے خاتمہ کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
سراج الحق