مولانا محمد یعقوب خانؒ کی وفات پر دینی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت
لاہور ( پ ر ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا محمد یعقوب خانؒ کی وفات پر دینی و مذہبی شخصیات کی طرف سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی چیئرمین مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، مولانا مکی حجازی، شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند (مکہ مکرمہ)مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا میاں محمد اجمل قادری، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا زاہدالراشدی، مولانا جمیل الرحمن اختر ،مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا محمد امجد خان، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا حافظ عبداللہ مظہر، حافظ عبدالودود شاہد،مولانا احمد سعید صدیقی، مولانا محمودالحسن، علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا احمد یار لاہوری اور دیگر علماء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمدیعقوب خانؒ کی وفات سے ملک و قوم ایک جیدعالم دین سے محروم ہوگئے ہیں، ان کی تمام زندگی درس وتدریس اور اشاعتِ اسلام میں گذری، ان کے ہزاروں شاگرد پوری دنیامیں دین کے مختلف شعبوں میں خدمت سرانجام دے رہے ہیں، وہ علم وعمل اور تقویٰ و پرہیز گاری کے پیکر ،اپنے اسلاف کی چلتی پھرتی تصویر اور عملی نمونہ تھے انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اظہارِ تعزیت