بیرون ممالک روپوش 145 خطرناک ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری

بیرون ممالک روپوش 145 خطرناک ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری

لاہور (کرائم رپورٹر، خبرنگار) دہشت گردی اغواء برائے تاوان اور قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ممالک روپوش 145 ملز مو ں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے گئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں کو ایک ہزار سے زائد ملزم مطلوب ہیں جو طویل عرصہ سے اشتہاری ہیں ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بیرون ملک فرار ہونیوالے لاہور کے 145 اشتہاری ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے ہیں جن میں سے28ملزموں کے سروں کی قیمت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ بیرون ممالک روپوش ہونیوالے ملزموں میں لاہور پولیس کو 600 سے زائداشتہاری مطلوب ہیں ،ان ملزموں کی پولیس نے وزارت داخلہ کوسمری بھجوارکھی ہے ۔پولیس کے مطابق یہ اشتہاری ملزم دبئی۔ ملائیشیا، برطانیہ اور مالدیپ میں روپوش ہیں، واضح رہے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں بیرون ملک موجود ہیں۔

ریڈ وارنٹ جاری

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...