بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید کم کر دیا گیا

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید کم کر دیا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا، شارٹ فال کم ہو جانے پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید کم کر دیا گیا ۔شہروں میں رات کے وقت لوڈ شیڈنگ مکمل بند کر دی گئی ، دن کے وقت مجموعی طور پر صرف چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

لوڈ شیڈنگ

مزید : صفحہ آخر