عمران خان کیساتھ انتخابی اتحاد کی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں: سمیع الحق

عمران خان کیساتھ انتخابی اتحاد کی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں: سمیع الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ انتخابی اتحاد کے حوالے سے تفصیلات طے ہونا باقی ہیں، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے اتوار کے روز عمران خان کیساتھ مذاکرات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا مذاکرات کا یہ دور اسلام آباد میں ہوا اب مذید ملاقاتیں ہونگی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ عمران خان نے میرے موقف کی بھر پور تائید کی اورکہا ملکی اور بین الاقومی مسائل پرمیرے اوران کے خیالات ایک ہیں۔ عمران خان نے جے یوآئی س کے کردار کو سراہا جنھوں نے گزشتہ ساڑھے چار سال میں صوبائی حکومت کی بھر پور رہنمائی کی ۔مولانا نے وزیرا علی پرویز خٹک کے کردار کو سراہا جن کی کوششوں سے پی ٹی آئی اور جے یوآئی( س) ایک دوسرے کے قریب آگئے۔
سمیع الحق

مزید :

صفحہ آخر -