خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین روزہ انسدادپولیومہم شروع
پشاور(این این آئی) خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں تین روزہ انسدادپولیومہم شروع ہوگئی ،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلائیں جائینگے۔پولیو مہم کے لیے18000سے زائد تربیت یافتہ ہیلتھ ورکروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ان ٹیموں کی مثرنگرانی کے لیے 4000 سے زائد ایریا انچارجز بھی تعینات رہیں گے.مہم کے دوران سیکورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 32000 سے زائداہلکار مہم کے دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دینگے۔
پولیومہم