پنجاب پولیس کے دو اعلیٰ افسروں کی خدمات بلوچستان کیلئے طلب
لاہور (کرائم رپورٹر) وفاق نے پنجاب پولیس کے دو اعلیٰ افسران کی خدمات صوبہ بلوچستان کیلئے طلب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ان افسران کو ریلیف کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے اس سلسلے میں وفاق کی طرف سے پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ایس پی کینٹ محمدنوید اور ایس پی گوجرانوالہ محمد بقابگٹی کوفوری طور پر ریلیف کرئے تاکہ مذکورہ دونوں افسران آئی جی پولیس بلوچستان کوجوائنگ رپورٹ پیش کرسکیں۔