پنجاب کی 56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے آڈٹ کا شیڈول جاری
لاہور ( این این آئی) پنجاب کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، 25نومبر سے 10دسمبر تک کمپنیوں کا آڈٹ شروع کیا جائے گا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمپنیوں کا آڈٹ کرنے کاشیڈول جاری کر دیا۔ پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کا آڈٹ کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق 25نومبر تا 10دسمبر تک مختلف کمپنیوں کا آڈٹ شروع کیا جائے گا جو جنوری تک جاری رہے گا ۔
پنجاب کمپنیاں/آڈٹ