پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں شہاب ٹو شروع
ریاض(آئی این پی ) پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں شہاب 2 شروع ہوگئیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقے میں منعقدکی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے کمانڈر میجرجنرل ظافر بن علی الشہری اور پاکستانی فوج کی سربراہی کرنیوالے بریگیڈیئرجنرل محمد عارف نے شرکت کی۔اس موقع پر سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا، دہشتگردی کیخلاف موثر حکمت عملی سے کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔پاکستانی فوج کی نمائندگی کرنے والے بریگیڈیئرجنرل محمدعارف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات اور باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔
پاک سعودی مشقیں