سرکاری ملازمین آج سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے

سرکاری ملازمین آج سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ایپکا نے ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے احتجاجی دھرنے کے پروگرام کو تبدیل کر دیا ہے اور سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایپکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد نے کہا ہے آج صوبے بھر کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ لوکل گورنمنٹ اورمحکمہ زراعت کے دفاتر سے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
احتجاجی دھرنا

مزید :

صفحہ آخر -