فضل الرحمان جلد نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں گے:شیخ رشید

فضل الرحمان جلد نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں گے:شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان بہت جلد نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا یہ ملک ناموس رسالتؐ پر بنا‘ ختم نبوتؐ کے قانون کے حوالے سے بل کی میں نے ایوان میں نشاندہی کی ٗدھرنے والے عوام حکومت سے اپیل کر رہے ہیں وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد اور وزیر مملکت انوشہ رحمن سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے تو بہتر ہوگا‘ یہ حکومت کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ لاہور سے رانا ثناء اللہ نے دھرنے والوں کو اسلا م آباد بھیجا وہ بڑا ماسٹر مائنڈ ہے،انہوں نے پنجاب حکومت کو بچانے کیلئے مرکز کی طرف قافلہ روانہ کیا۔ آج منگل کو حکومت ایک اہم بل ایو ا ن میں پاس کرانا چاہتی ہے جو مسلم لیگ کے ممبر ایوان میں آئیں گے وہی نواز شریف کیساتھ ہوں گے اور جو غیر حاضر ہوں گے وہ نواز شر یف کیساتھ نہیں ہوں گے، اس حوالے سے میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں، محمود خان اچکزئی اورمولانا فضل الرحمن حکومت کا حصہ ہیں لیکن فضل الرحمن بہت جلد حکومت چھوڑ جائیں گے۔ ختم نبوت کے قانون کے حوالے سے حکومت نے جو بویا وہ خود کاٹے گی۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...