عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیس ممالک پر مشتمل عرب ممالک کے اتحاد’’عرب لیگ‘‘ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا ، یہ فیصلہ قا ہرہ میں ہونیوالے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد عبد الغایت کا کہنا تھا ایران کئی عرب ممالک کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے ، تہران اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے حزب اللہ کی حمایت کر رہا ہے، تمام عرب ممالک کو ایران کیخلا ف مزید اقدامات کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے رابطہ کرنا چاہیے۔ امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘کی رپورٹ کے مطابق 22 ممالک پر مشتمل عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوا ، عرب لیگ کے اجلاس کی سربراہی سعودی عرب نے کی ۔ ا جلا س میں ایران کوعرب ممالک میں انتشار پیدا کرنے کا الزام دیتے ہوئے کہا گیا وہ حزب اللہ کی حمایت کر رہا ہے ، تمام ممالک نے متفقہ طور پر حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیاجبکہ عراق کے وزیر خارجہ نے بھی عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ کا کہنا تھا ہمیں ان ممالک کو ر و کنا چاہیے جہاں پر حزب اللہ حکومت میں اتحادی ہے اور خاص طور پر لبنان کو اس کی حمایت سے روکنا ہماری ذمہ داری ہے۔

عرب لیگ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...