پختون اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں
لکی مروت( آن لائن ) ریحام فاؤنڈیشن کی سربراہ اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ان پر سرکٹ ہاؤس کے دروازے بند کرنے والے جان لیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ان کے لئے اپنے گھروں کے دروزے کھول دیئے ہیں کوئی میرے لئے راستہ بند کرسکتا ہے نہ دھمکی دے کر کہیں آنے جانے سے روک سکتا ہے کیونکہ میں پختون ہوں اور پختون صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں وہ کسی سے نہیں ڈرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے مروت سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا
ریحان خان