تحریک لبیک کا مطالبہ درست

تحریک لبیک کا مطالبہ درست
 تحریک لبیک کا مطالبہ درست

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ /حضرو (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت ترمیم پر دھرنے والوں کا مطالبہ درست ہے البتہ طریقہ کار پر اختلاف کیا جا سکتا ہے ،وزیر داخلہ خود کہتے ہیں ہم نے ختم نبوت شق کو مضبوط کیا ہے تووہ یہ بھی بتادیں اسے کمزور کرنے والے کون ہیں ، ختم نبوت ترمیمی بل کے حوالہ سے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ کو کیوں چھپایا جا رہا ہے اور اسے قوم کے سامنے کس وجہ سے نہیں لایا جارہا اور اس بل میں کچھ نہیں تھا تو ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے راجہ ظفر الحق کی نگرانی میں کمیٹی کس لئے بنائی گئی، خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے وزیر داخلہ احسن اقبال اور انکی پارٹی جتنا احترام سپریم کورٹ کا کررہے ہیں دھرنے والے بھی ہائی کورٹ کا ویسا ہی احترام کررہے ہیں ، وہ چھچھ نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو نثار علی خان سے خصوصی گفتگو کررہے تھے

‘ ، حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ آخر