سعید غنی کو بھی خواب دیکھنے کی بیماری

سعید غنی کو بھی خواب دیکھنے کی بیماری
 سعید غنی کو بھی خواب دیکھنے کی بیماری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کو بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے کی بیماری لگ گئی ہے ۔ وہ کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔ خواجہ اظہار الحسن پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزید 40 سال بھی کوشش کر لے تو وہ کراچی پر سیاسی قبضہ نہیں کر سکتی ۔ انہیں پہلے لیاری والی سیٹ کو بچانا چاہئے ، جو خطرے میں ہے ۔ سعید غنی پیپلز پارٹی کی قیادت کو سبز باغ نہ دکھائیں ۔ کراچی کے حلقہ پی ایس 114 میں ہاتھ کی صفائی دکھائی گئی ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مستقبل خطرے میں ہے ۔ پیپلز پارٹی میں اندر سے بغاوت ہو گی اور یہ آئندہ انتخابات میں نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم مرحوم پاکستان کے قد آور سیاست دان اور انتہائی محترم شخصیت تھے ۔

خواجہ اظہار

مزید : صفحہ آخر