وفاق میں ہماری حکومت نہیں آئی تو ہمارے بغیر کوئی حکومت بنی نہ چل سکی : مولانا فضل الرحمن

وفاق میں ہماری حکومت نہیں آئی تو ہمارے بغیر کوئی حکومت بنی نہ چل سکی : مولانا ...
 وفاق میں ہماری حکومت نہیں آئی تو ہمارے بغیر کوئی حکومت بنی نہ چل سکی : مولانا فضل الرحمن

  

بنوں (آن لائن ) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں اہم کردار کی حامل جماعت ہے اگر وفاق میں ہماری حکومت نہیں آئی تو ہمارے بغیر کوئی حکومت چل بھی نہیں سکی نہ ہی بن سکتی ہے ہم نے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر محاذ پر اپنے منشور کے مطابق یکساں موقف پیش کیا ہے مگر ہاں انداز بیاں مختلف ہوتا ہے ہم نے ہر دور امتحانات کا سامنا کیا ہے اب ہم پر الزام ہے کہ حکومت کے خلاف ہمارا رویہ نرم ہے لیکن ہم سنجیدگی کیساتھ وقت کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں اور جمہوریت کی بساط کو قائم رکھنا چاہتے ہیں ہم مانتے ہیں کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے فوج نے قربانیاں دی ہیں لیکن اگر جمعیت علماء اسلام کا تعاؤن نہیں ہوتا تو کبھی امن قائم نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ آج مجھ سمیت کئی علماء کرام پر خود کش حملے کئے گئے جس میں کئی علماء شہید بھی ہو چکے ہم دہشت گردی کی راہ میں رکاؤٹ بنے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میوہ خیل ہاؤس بنوں میں علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی ،ضلع ناظم عرفان درانی سمیت بنوں کے جید علماء کرام موجود تھے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر ملک کی سیاست میں جے یو آئی نہ ہو تی تو آج ملک میں حرام پر پابندی نہ ہو تی ہم نے ملک میں حرام غذاء پر پابندی کیلئے کردار ادا کیا ہے اسی طرح پرویز مشرف کے دور میں پنجاب اسمبلی میں حقوق نسواں بل کی مخالفت کی اور مذکورہ بل کو پاس نہیں کرنے دیا اور ابھی اس کی راہ میں رکاؤٹ ہیں حالانکہ اس وقت پنجاب اسمبلی ہماری اکثریت نہیں تھی انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کو جان بوجھ کر ایشو بنایا جا رہا ہے حالانکہ ہم فاٹا اصلاحات کے خلاف نہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا قبائلیوں کا ہے اس لئے وہاں ہونے والے تمام فیصلوں میں قبائلیوں کی رائے شامل ہو ں ۔

مولانا فضل الررحمن

مزید : صفحہ اول