اللہ اور رسول ؐنے بھی معافی کا حکم دے رکھا ،معاملات ٹھیک ،قانون میں ترمیم ہو چکی ،تو پھر دھرنا کیسا؟

اللہ اور رسول ؐنے بھی معافی کا حکم دے رکھا ،معاملات ٹھیک ،قانون میں ترمیم ہو ...
 اللہ اور رسول ؐنے بھی معافی کا حکم دے رکھا ،معاملات ٹھیک ،قانون میں ترمیم ہو چکی ،تو پھر دھرنا کیسا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(عدیل شجاع) پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت اور مذہبی لوگ اس مسئلہ کا درمیانہ راہ نکالیں ۔اسلام آباد کے لوگوں کی زندگی دھرنے سے اجیرن بن چکی ہے حکومت اور دھرنے والے عوام کو آسانیاں پہنچانے کی خاطر اپنے رویے میں نرمی لائیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حضور پر ہم قربان اور ختم نبوت کے عقیدے پر ایمان ہی ہماری سلامتی ہے۔اب جب ترمیم ہو چکی اور تمام معاملات ٹھیک ہو چکے تو دھرنا کیسا، اللہ اور رسول نے بھی معافی کا حکم دے رکھا ہے علمائے دین بڑے پن کا مظاہرہ کریں اور وفاقی دارلحکومت سے دھرنا ختم کریں ۔فاروق ستار نے کہا کہ حکومت وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو دھرنے سے قید ہوئے شہریوں کو نجات دلائے حکومت غلطیاں کرتی ہے اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے حکومے علمائے دین کو مطمئن اور راضی کرے۔
فاروق ستار

مزید :

صفحہ اول -