معیشت پر منفی اثرات ،عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے

معیشت پر منفی اثرات ،عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے
 معیشت پر منفی اثرات ،عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اسد اقبال)بزنس مین فر نٹ ایسو سی ایشن اور پاکستان کسٹم کلیئر نس ایسو سی ایشن کے چیئر مین امجد چوہدری نے کہا ہے کہ مذہبی تنظیم کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دھر نا غیر جمہوری فعل ہے جس سے نہ صرف جڑواں شہروں کے عوام پر یشان حال ہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے سفارتخانے اسلام آباد میں ہونے کے باعث بین لاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ پاکستان کے مقبو ل سلسلہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر تے ہوئے امجد چوہدری نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو گیا ہے دھر نا دینے والی مذہبی جماعتیں اپنی ضد کو چھو ڑ کر عید میلادالنبیؐ کی خوشیاں منانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ختم نبو ت قانون میں تر میم واپس لینے کے بعد مذہبی جماعتیں بلا جواز اسلا م آباد میں دھر نا دیے بیٹھی ہیں جن کو منتشر ہونے کی ضرورت ہے تاکہ جمہوریت کا عمل تسلسل سے چلتا رہے۔
امجد چودھری

مزید :

صفحہ اول -