دھرنے والے خاص مقصد کے تحت آئے ہیں، رحمان ملک

دھرنے والے خاص مقصد کے تحت آئے ہیں، رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دھرنے والے خاص مقصد کے تحت آئے ہیں، صورتحال ٹکراؤ کی جانب جارہی ہے، حکومت کی کمزوری ہے کہ اس معاملے کو حل نہیں کر سکی، حکومت کا اداروں کے ساتھ اپنا ٹکراؤ بھی خطرناک ہے۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے اس وقت جو ڈیڈ لاک ہوا ہے، حکومت کو اس بارے میں بہت پہلے سوچنا چاہیے تھا، جس انداز میں اسلام آباد پر قبضہ ہورہا ہے، یہ جلدی فارغ ہوتے نظر نہیں آرہے، یہ خاص مقصد کے تحت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ٹکراؤ کی طرف جا رہی ہے، ابھی تک یہ معاملہ حل ہوجانا چاہیے تھا، پارلیمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے عام شہریوں کو پریشانی ہوتی ہے، دھرنا ضرور لگائیں مگر روزمہ کے معمولات کو معطل نہ کریں، حکومت کا اداروں کے ساتھ اپنا ٹکرا? بھی خطرناک ہے، حکومت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک دھرنے کے معاملے کو حل نہیں کر سکی۔
رحمان ملک

مزید :

صفحہ اول -