دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے آئی ایٹ پْل کے قریب سے مشکوک شخص کوگرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق آئی ایٹ پل کے قریب سے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارشخص دھماکا خیز مواد دھرنے کی طرف لے کر جارہا تھا جس کے قبضے سے 492 ڈیٹو نیٹرز، 196ایکسپلوسیواسٹکس اور 300میٹر تاربرآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی جو بٹ خیلہ کا رہائشی ہے جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کے باعث شہر اور دھرنے کے مقام کے اطراف سیکیورٹی سخت ہے۔

مشکو ک شخص گرفتار

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...