پیپلز پارٹی کا نظر یہ لوگوں کی آزادی اور دادرسی ہے : بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کا نظر یہ لوگوں کی آزادی اور دادرسی ہے : بلاول بھٹو
 پیپلز پارٹی کا نظر یہ لوگوں کی آزادی اور دادرسی ہے : بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا نظریہ لوگوں کی آزادی اور ان کی دادرسی ہے اورسندھ بھر میں مثالی اقدامات کئے،امین فہیم مرحوم کی دوسری برسی کے وقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو مخدوم امین فہیم کی وفاداری پر ہمیشہ اعتماد رہا، ہمارے بزرگوں نے وفاداریاں بیچنے سے انکار کیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ،شہریوں کی سہولت کیلئے سول ہسپتال کراچی میں ٹراما سینٹر قائم کیا گیا،انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتیں دینا حکومت کا فرض ہے اورمعیاری تعلیم اور صحت عوام کا بنیادی حق ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت سندھ کاصحت کے شعبہ پرتوجہ دینا قابل تحسین ہے،پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -