پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے : ثناء اللہ زہری
کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے، بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، آنے والے وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ پیر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سمنگلی ایئربیس پر مشترکہ ایئر شو میں نواب ثناء اللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے، بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، ایئر شو کے انعقاد پر پاک فضائیہ کے مشکور ہیں،آنے والے وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔
ثناء اللہ زہری