دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے : خورشید شاہ

دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے : خورشید شاہ
 دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے : خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (آئی این پی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے،حکومت اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی، دھرنے سے لوگوں کو پریشانی ہے جو قابل افسوس ہے۔ پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو میں پی پی کے سینئر رہنما نے کہاکہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،وہ اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی۔خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے ریفرنڈم کی بات کی ہے تووہ خودغیرآئینی راستے پرجارہیہیں،نوازشریف کوآئینی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، وقت سے پہلے الیکشن کامطالبہ غیر ضروری ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کونوازشریف نے خود باہر جانے کی اجازت دی،احتساب برابری کی بنیاد پر ہوناچاہیے۔نواز شریف غیر آئینی طرف جارہے ہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔انہوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی،تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ اول -