خوشحالی اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی ، دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے باوجود ترقی کا سفر آگے بڑھا یا : شہبازشریف

خوشحالی اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی ، دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے باوجود ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے ہیں اورہماری ٹھوس اقتصادی پالیسیو ں کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے۔ آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں زیادہ محفوظ، پرامن ، خوشحال اور روشن ہے۔ ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اورہماری حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ آئندہ الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالا ت کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ ملک کی تاریخ مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست کی گواہ ہے اور ہم نے ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی ہیں۔ آج ان پالیسیوں کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہیں۔ ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔ ملک میں امن قائم ہوا ہے اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت ملک کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ہماری مخلصانہ کاوشوں کے باعث توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دہشت گردی کے ناسور کا بھی بہت حد تک خاتمہ کردیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اورصدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

شہبازشریف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...