وزیراعظم اور آرمی چیف آج سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم اور آرمی چیف آج سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج( منگل کو) سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم شاہد خان عباسی 21 نومبر منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کیخلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

وزیراعظم

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...