تربت : سکیورٹی فورسزکی کارروائی، غیر ملکیوں سمیت18 افرادبازیاب

تربت : سکیورٹی فورسزکی کارروائی، غیر ملکیوں سمیت18 افرادبازیاب

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ردبین میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 16 غیر ملکیوں سمیت 18افراد کو بازیاب کرلیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بر آ مد ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں 15 نائیجیرین اور 1 یمنی باشندہ شامل ہے۔بازیاب کرائے گئے تمام افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوایا جا رہا تھا۔

تربت کارروائی

مزید : صفحہ اول