زائد حامد غیر مشروط استعفا دینے پر رضا مند ،آن لائن کا دعویٰ

زائد حامد غیر مشروط استعفا دینے پر رضا مند ،آن لائن کا دعویٰ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر قانون زائد حامد نے حکومت کو غیر مشروط طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے لیکن شریف خاندان نے انہیں استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے اورموقف پر ڈٹے رہنے کا حکم دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی آن لائن کا کہنا ہے زائد حامد نے حکومت کو کہا ہے ختم نبو تؐ قانون میں مجوزہ ترمیم کرنے میں ان کاہاتھ نہیں تھا، لیکن عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ وزارت کے عہدے سے الگ ہو نے پر راضی ہیں، اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے زائد حامد انتہائی ٹینشن کا شکار ہیں اور حکومت سے الگ ہو کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی ذات پر اٹھنے والے طوفان سے حکومت بچ سکے اس پر حکومتی ترجمان وضاحت نہیں دے رہے۔

آن لائن کا دعویٰ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...