سعودی عرب ،غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کیلئے مزید 60دن کی مہلت

سعودی عرب ،غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کیلئے مزید 60دن کی مہلت

ریاض(صباح نیوز) سعودی حکومت نے غیر قانونی تارک وطن افراد کو باعزت طریقے سے اپنے آبائی ملک جانے کیلئے مزید 60دن کی مہلت دینے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جی ڈی پی)کے قوانین کے تحت ایسے غیر ملکی باشندے جو اقامہ (ریذیڈینسی پرمٹ)ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں موجود ہیں انہیں مزید 60دن کی مہلت دی جارہی ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے سعودی عرب چھوڑ سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ملکی شہری جنہیں نئی پالیسی کے تحت ملک چھوڑنے کی مہلت ملے گی وہ 60 دن سے زائد وقت سعودی عرب میں نہیں گزار سکیں گے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی اس وقت مزید وضاحت اس وقت کی جب ایک غیر ملکی نے پوچھا کہ میرے پاس فائنل ایگزٹ ویزا ہے اور میرا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو کیا یہ کوئی پریشان کن بات ہے؟ جواب دیا گیا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں، فائنل ایگزٹ ویزا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر اندر آپ کو سعودی عرب چھوڑنا ضروری ہے۔خیال رہے کہ سعودی پولیس نے مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 3 روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

نئی مہلت

مزید : صفحہ اول