یہ لوگ منافقت کی بلندیوں پر ہیں ، جنہیں شرم ہے اور نہ حیا،خواجہ آصف کی عمران خا ن پر تنقید

یہ لوگ منافقت کی بلندیوں پر ہیں ، جنہیں شرم ہے اور نہ حیا،خواجہ آصف کی عمران ...

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ منافقت کی انتہائی بلندیوں پر ہیں ، جنہیں نہ شرم ہے اور نہ حیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ منافقت کی انتہائی بلندیوں پر، نہ شرم نہ حیا ہے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ پر پورا اترتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اسحاق ڈار کو عہدے سے نہ ہٹانے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کے فرنٹ مین ہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...