بحری سرحدوں کی حفاظت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: نیول چیف

بحری سرحدوں کی حفاظت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: نیول چیف

کراچی(صباح نیوز)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کا پہلا دورہ کیا اور کھلے سمندر میں مختلف جہازوں کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیاترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی چیف آف دی نیول سٹاف کے ہمراہ تھے۔ نیول چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جہازوں کی جنگی تیاریوں کو سراہا اور گلوبل میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے مثر کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اس مو قع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مختلف خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا انتہائی ضروری ہے۔ پاک بحریہ کے افسران اور جوان پیشہ ورانہ مہارت اور قومی خدمت کے جذبے کا اعلی معیار ہمیشہ برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی بحری سرحدوں کی حفاظت اور میری ٹائم مفادات کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نیول چیف نے بحری جہازوں کے دورے کے دوران افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

نیول چیف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...