نشترہسپتال ،پوسٹ گریجوایٹ کورسز میں داخل متعدد ڈاکٹرانتظامی عہدوں پر بھی تعینات

نشترہسپتال ،پوسٹ گریجوایٹ کورسز میں داخل متعدد ڈاکٹرانتظامی عہدوں پر بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشترہسپتال میں پوسٹ گریجوایٹ کورسزمیں داخل ڈاکٹروں کو انتظامی عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکا ہے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

۔بعض ڈاکٹر انتظامی عہدوں پربھی تعینات ہیں ۔اور پوسٹ گریجوایٹ کورسز مین بھی داخلہ لے رکھا ہے ۔واضح رہے اے ایم ایس فارمیسی ڈاکٹر شاہ زمان نشترکے دل والے وارڈنمبر1میں ایم ڈی کورس 5سالہ کررہے ہیں۔اس کے باوجود وہ اے ایم ایس فارمیسی کے انتظامی عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔حالانکہ ان کو دل والے وارڈ میں اپنے 5سالہ کورس کی طرف توجہ دینا چاہیے ۔قواعد کے مطابق ڈاکٹر شاہ زمان صرف ایک ٹائم بھی کورس مکمل کرسکتے ہیں۔یا پھر انتظامی عہدے پر تعینات رہ سکتے ہیں۔جبکہ قواعد کے مطابق جو کورس کررہے وہ انتظامی عہدے پر تعینات نہیں رہ سکتے ہیں۔