ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں موٹرسائیکلوں کے مخصوص پرکشش نمبروں کی نیلامی کل ہوگی
ملتان(وقائع نگار)ایکسائز ٹیکسیشن ایند نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارنمنٹ ملتان میں موٹرسائیکلوں کے کمپیوٹرائزڈ مخصوس پرکشش(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
نمبروں کی نیلامی 22نومبر 2017بدھ کو ہوگی ۔ایم این ایل 2017کمپیوٹرائزڈ موٹرسائیکل کے پرکشش نمبروں کی نیلامی مذکورہ دفتر میں صبح10بجے شروع ہوگی۔جودفتری اوقات میں اختتام پذیر ہوجائیگی۔نیلامی کی نگرانی ای ٹی او ایڈمن محمد یوسف ورک خود کریں گے ۔خواہش مند حضرات مقررہ وقت کے دوران ایکسائز دفتر میں نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔کامیاب نمبروں پر بولی دینے والے کو پرکشش نمبرالاٹ کردیا جائیگا۔
نمبرنیلامی