بلاول کا جلسہ ملتان سیاست کی نئی راہ متعین کرے گا‘ یوسف رضا گیلانی

بلاول کا جلسہ ملتان سیاست کی نئی راہ متعین کرے گا‘ یوسف رضا گیلانی

ملتان( نیوز رپورٹر )سابق وزیراعظم اور سینئر وائس چےئرمین پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تاجروں کے کندھوں پر سوا ر ہو کر اقتدار میں آنے والے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں بلکہ تاجر برادری کو مزید مسائل کے گرداب میں بھی جھونک دیا ہے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

جبکہ بینک ٹرانزیکشن پر 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس سراسر زیادتی اور کھلی نا انصافی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ 15دسمبر کو چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کا جلسہ سیاست کی نئی راہ متعین کرنے کے ساتھ ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے تاریخی جلسوں کی یاد تازہ کرے گا اور جلسہ کی کامیابی کے لئے تمام مقامی تنظیمیں اور الائیڈ ونگز متحرک ہیں اور ان کے کنونش بلائے جارہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ٹریڈرز سیل کے قیام کا آغاز آج ملتان سے کردیا گیا ہے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی سے بات کرکے ملک بھر میں پیپلز ٹریڈرز ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا پیپلز ٹریڈرز سیل ملتان کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تاجروں کے کنونشن کے انعقاد اور تنظیم سازی کے قیام کو یقینی بنائے گی تاکہ15دسمبر کو چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ملتان جلسہ کی کامیابی کے لئے منظم ہو کر بھرپور جدوجہد کی جاسکے اور پیپلز ٹریڈرز سیل کو منظم اور فعال بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ملتان و سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیق کی زیر قیادت پیپلز پارٹی تاجر ونگ کے رہنماؤں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور ہدایات جارتی کرتے ہوئے جلد سے جلد پیپلز پارٹی ٹریڈرز سیل ملتان کی تتظیم نو مکمل کرنے کا ٹاسک دیا اس موقع پر شوکت شاہ گیلانی‘ملک قدیر کھوکھر‘ ادریس بٹ‘ صدیق تھہیم‘ حاجی لطیف انصاری‘ زاہد محمود صدیقی‘خواجہ ندیم شہزاد‘ اشرف بھٹی‘ حاجی خلیل راں‘سید عالم زیدی‘ فرحان زیدی‘ عاشق بلوچ‘رئیس الدین قریشی‘عمران جاوید سمرا اور دیگر بھی موجود تھے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...